8 فروری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ جنرل سید حسن فیروز آبادی نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر نکالے جانے والے عظیم جلوسوں کو ایران کے قومی اتحاد کا معیار قرار دیا ہے۔

ابنا: جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ قومی دفاعی یونیورسٹی میں ڈاکٹریت سطح کے طلباء کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں ملت ایران سے اپیل کی کہ بھر پور طرح سے بائيس بہمن مطابق گيارہ فروری کے جلوسوں میں شرکت کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے دن نکالے جانے والے جلوس میدان عمل کا دوسرا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائيس بہمن کے جلوس اسلامی جہوریہ ایران کے وجود کو ثابت کرتے ہیں۔ انہوں نے اسلامی انقلاب اور ہفتۂ وحدت کی برکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو مناسبتیں اسلام کی کامیابی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کے راز کو بیان کرتی ہیں۔........ /169